عمران اپنے نام کے ساتھ خان نہ لگائیں، خان تو بہادر ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران اپنے نام کے ساتھ خان نہ لگائیں، خان تو بہادر ہوتے ہیں، جو ڈر گیا وہ مرگیا، وہ شخص لیڈر نہیں ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے۔مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے، حکومت کا گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت نے پولیس کو اریسٹ وارنٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور میں موجود ہے، عمران خان عورتوں اور بچوں کے مورچے کو استعمال کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو اپنے آپ کو بہادر خان کہتا تھا وہ چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، یہ شخص ایک مجرم ہے، اسے عدالت نے بلایا ہے، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر خیرات کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹی میں انویسٹ نہیں کیے تو جواب دو، اگر تم ٹیریان کے والد نہیں ہو تو عدالت میں جواب دے دو، جواب دے دو کہ توشہ خانہ سے گھڑی نہیں لی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت کو کہہ دو کہ میں نے خاتون جج کو دھمکی نہیں دی، اگر آج وارنٹ معطل ہوتے ہیں، ضمانتیں ملتی ہیں تو یہ حق ہر شہری کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کارکن سڑکوں پر رُل رہے ہیں اور یہ بنکر میں بیٹھا ہوا ہے، ہمارے رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں، یہ جانتے ہوئے کہ جھوٹے کیس ہیں۔

Recent Posts

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑا کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…

4 mins ago

خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…

9 mins ago

کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…

13 mins ago

ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے نئے ممبران کی تعیناتیوں سمیت پاکستان کسٹمز سروس اور…

20 mins ago

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…

26 mins ago

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…

31 mins ago