“نکاح آدھا دین ہے”،علیزےسلطان دوسری شادی کرنے کی خواہاں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزےسلطان نے طلاق کے بعد کی زندگی اور دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” وہ جلد دوسری شادی بھی کریں گی کیونکہ نکاح آدھا دین ہے”۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علیزے فاطمہ نےطلاق کے بعد پہلی مرتبہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے طلاق کے بعد کی زندگی، مستقبل کی منصوبہ بندی اور ممکنہ شادی پر کھل کر بات کی۔ سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ “علیزے کیلئے طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور ہمارے معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟”علیزے نے اس سوال کے جواب میں بتایا کہ “جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو ہر چیز ٹھیک ہوجاتی ہے”۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ” کیا طلاق کے بعد آپ زیادہ پُر اعتماد ہوگئی ہیں؟ “جس کے جواب نے ان کا کہنا ہے کہ “جب آپ کی تذلیل کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تو آپ کھِل اُٹھتے ہیں”۔

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ” کیا آپ دوسری شادی کے بارے میں سوچتی ہیں؟ کاش آپ کو ایک اچھا اور قدر کرنے والا شخص اور تمام خوشیاں مل جائیں”، اس پر علیزے فاطمہ نے کہا کہ “شادی نصف ایمان ہے اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے”۔

جب آئی ایم کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا قوم کو آگاہ کریں گے ، اسحاق ڈار

ایک مداح نے ان سے یہ سوال کیا کہ جب فیروز خان کے اہل خانہ نے بغیر کسی وجہ کے آپ کو ریجیکٹ کردیا تو آپ نے اس پر کیسے قابو پایا؟اس سوال کے جواب میں علیزے فاطمہ نے کہا کہ” آپ کو کسی سے منظوری لینے کی کیا ضرورت ہے؟”

اس سوال جواب کے سیشن کے اختتام میں علیزے سلطان نے مداحوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ “اگر مشکل وقت میں آپ لوگوں کا ساتھ نہیں ہوتا تو وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتی تھیں”۔

یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

3 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

13 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

19 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

24 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

40 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

45 mins ago