کیا واقعی مار مار کر منہ لال کردیا ۔۔ ڈمپل کپاڈیہ نے رنبیر پر تھپڑوں کی برسات کیوں کی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)فلم تو جھوٹی میں مکار میں اداکار رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کپور کو 15سے 20 تھپڑ مارے۔ہدایت کار لو رنجن، پروڈیوسرز لو رنجن، انکور گرگ کی اس فلم کے ایک ڈمپل کپاڈیہ نے رنبیر کو تھپڑ مارا لیکن رنبیر صحیح وقت پر تھپڑ سے بچتے رہےاس لئے اس شوٹ میں 15-20 بار ری ٹیک لیا گیا۔

فلم کے ہدایت کار لو رنجن کو دوسرے ٹیک میں بہترین شاٹ مل گیا تھا لیکن ٹیم کو تنگ کرنے کے لیے وہ بار بار ری ٹیک کہتے رہے۔
اس حوالے سے سیٹ پر موجود لوگوں نے ڈمپل کپاڈیہ سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی رنبیر کو تھپڑ مار رہی تھیں تو انہون نے جواب دیا ک رنبیر رشی کپور کے بیٹے ہیں اور اپنی ٹائمنگ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے ہیں، انہوں نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی مدد سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں انہوں نے فلم فیئر ایوارڈ جیت لیا اور 2012 میں امتیاز علی کی راک اسٹار کیلئے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈمپل کپاڈیہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں، ماضی میں کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ڈمپل کپاڈیہ نے اداکار راجیش کھنہ سے شادی کے بعد کام چھوڑ دیا تھا تاہم شوہر کے انتقال کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔فلم تو جھوٹی میں مکار میں رنبیر کپور اور ڈمپل کپاڈیا کے ماں بیٹے کے کرداروں کو شائقین نے بیحد پسند کیا ہے۔