پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر وزیراعظم آفس کا اہم بیان جاری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس نے ایٹمی اور میزائل پروگرام سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباؤ کے بغیر ہے۔ جوہری پروگرام کی ریاست غیرت مندی سے حفاظت کرتی ہے۔جوہری پروگرام مطلوبہ صلاحیت کے مقصد پر پورا اترتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرامن ایٹمی پروگرام کیلئے ڈائریکٹر جنرل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا روایتی دورہ بھی دکھایا گیا۔وزیراعظم آفس نے جوہری اور میزائل پروگرام پر بیانات اور دعووں کے تناظر میں بیان جاری کیا۔