لکس اسٹائل ایوارڈز: صبور علی کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو انٹرٹینمنٹ کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’فطرت‘ میں شاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں میں اپنی جگہ بنانے والی خوبرو اداکارہ صبور علی انسٹاگرام پر چھاگئیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

14 2 1 300x73

صبور علی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو تین ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک 962 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے فوٹو شوٹس اور مختلف پراجیکٹس کی تصویریں شامل ہیں۔

دوسری جانب صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 280 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی بہن سجل علی، بھائی اور منگیتر علی انصاری سمیت دیگر خاص دوست شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی جیو ٹی وی کے ڈرامہ فطرت میں اپنی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔