عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں مزید اضافہ

لندن(قدرت روزنامہ)خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15 مہینے کی کم ترین سطح پر آگئیں جبکہ کریڈٹ سوئس نے عالمی منڈیوں کو خوف زدہ اور چین میں تیل کی طلب میں بحالی کی امیدوں کے اثر کو ختم کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریڈٹ سوئس کے سب سے بڑے سرمایہ کار سعودی نیشنل بینک کی جانب سے کہا گیا کہ

وہ کریڈٹ سوئس کی مزید مالی معاونت فراہم نہیں کرسکتے جس کے بعد پرسکون اور استحکام کی طرف واپسی کے ابتدائی آثار معدوم ہو گئے۔برینٹ کروڈ آئل 3.20 ڈالر یا 4.1 فیصد کمی کے بعد 74.25 ڈالر کی سطح پر آگیا جو دسمبر 2021 کے بعد کی کم ترین سطح ہے جب خام تیل 74.01 ڈالر کا تھا۔اسی طرح امریکا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی) 2.86 ڈالر یا 4 فیصد کمی کے بعد 68.47 ڈالر پر آگیا ہے، یہ بھی دسمبر 2021 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔بروکریج اونڈا کے کریگ ایرلم نے کہا کہ آؤٹ لْک کے اچانک انتہائی غیر یقینی کے سبب مختصر مدت میں تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس کے برعکس گزشتہ روز (15 مارچ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول فی لیٹر 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 13 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔

Recent Posts

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

7 mins ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

19 mins ago

سم بلاک کرنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے ہیں: پی ٹی سی ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے…

24 mins ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

41 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

47 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

53 mins ago