جان سینا نے سدھارتھ شکلا کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا نے دو روز قبل دُنیا سے کوچ کرجانے والے معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جان سینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے 16 اعشاریہ 2 ملین فالوورز کے ساتھ سدھارتھ شکلا کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by John Cena (@johncena)


امریکی ریسلر نے یہ تصویر سدھارتھ شکلا کی یاد میں اور اُن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی یہ پوسٹ کیپشن کے بغیر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اس کے باوجود بھی جان سینا کی پوسٹ پر صرف تین گھنٹوں میں 6 لاکھ 51 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے، خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔