موٹروےایم فورپبلک ٹرانسپورٹ کیلئےبند

ملتان(قدرت روزنامہ) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے (ایم فور) پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بند کر دی گئی،4ستمبرسےتاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ کاداخلہ ممنوع ہے ۔

ترجمان موٹر وے محمد گلزا ر نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیاں موٹر وے پر سفر کرسکیں گی جبکہ اشیائے خوردونوش اور تیل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی, موٹر پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔