آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آواران کے قریب قومی شاہراہ پر منزل کی جانب رواں دواں گاڑی سیلابی ریلے کا شکار ہو گئی، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے .

امدادی کارکنوں نے خواتین اور بچوں سمیت 8 لاشیں نکال لیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں