فضل الرحمٰن کا زلمے خلیل زاد کی عمران سے خفیہ ملاقات ہونے کا دعویٰ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی معلومات اور ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جسے وہ خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے تھے تاہم اب انہیں (مولانا فضل الرحمان) اس ملاقات کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہے جو قطعی طور پر مصدقہ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے مابین سیاسی مخالفت جو سیاسی صف آرائی میں تبدیل ہوچکی ہے وہ اظہرمن شمس ہے اور دونوں راہنما ایک دوسرے کے بارے میں اپنے جلسوں، انٹرویوز اور بیانات میں ایک دوسرے خلاف کسی غلطی کی نشاندہی یا مخفی معاملے کو منکشف کرنے میں پیچھے نہیں رہتے اس لئے اس صورتحال میں کسی انکشاف کو سیاسی محاذ آرائی کے تناظر میں ہی دیکھا جائے تو وہ قطعی غلط ہوگا لیکن مولانا فضل الرحمان عمران خان کے بارے میں ابتدا سے ہی یہ رائے رکھتے ہیں کہ وہ (عمران خان) ایک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اور انہیں ایک ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں پہلے حکومتی سطح پر اور اب سیاسی طور پر طاقتور بنایا جارہا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کی دانست میں جس میں ان کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں اور ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

43 mins ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

49 mins ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

1 hour ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

1 hour ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

1 hour ago