پاکستان

اثاثہ جات کیس۔۔ ن لیگ کے دو سینئر رہنماﺅں کی نیب میں طلبی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے اثاثہ جات کیس میں ایم این اے جاوید لطیف کو 9 ستمبر جبکہ برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کرلیا۔دونوں کو آخری طلبی کی وارننگ بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف پر 50 کروڑ جبکہ برجیس طاہر پر 30 کروڑ کے اثاثے آمدن سے زائد بنانے کا الزام ہے۔

جاوید لطیف کا کیس انویسٹیگیشن سے ریفرنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ برجیس طاہر کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔دونوں ملزمان کے کیسز کو اپ گریڈ کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دینگے۔

متعلقہ خبریں