قسم کھاتی ہوں ، مریم نواز قدرتی خوبصورت ہیں ، عفت عمر

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ عفت نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور انہوں نے اس کیلئے کوئی فیشل سرجری نہیں کروائی . ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ مریم نواز نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے .

عفت عمر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے سارے ٹرول مریم نواز کی خوبصورتی سے حسد کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا سکتی ہوں کہ مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہے اور انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی ہے . اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور میں آپ کو بتاسکتی ہوں کہ کون اپنے چہرے اور جسم کے ساتھ سرجری کراتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں