’ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہے‘عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو ترکی بہ ترکی جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے جو حشر پنجاب کا کیا وہی آج گلگت کا ہورہا ہے، ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہیں، کشمیری اپنے قائد کی بیٹی سے والہانہ محبت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ، نوازشریف کی خدمت اور محنت کا شکریہ کشمیری مریم نواز کی انتخابی مہم میں کررہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا( کے پی کے) سے شروع ہونے والا مافیا آج ملک کے طول عرض کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگاہے ، وظیفہ خور ترجمان اپنے سرپرست اعلی کی شان میں دن رات قصیدے پڑھنے میں لگے ہیں، ان وظیفہ خوروں کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ، کوئی حکومتی رکن عوامی غیض و غضب کے خوف سے عوام کے درمیان جانے کی جرات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج بھی بھیانک ہونگے،پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہیں،مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں انشااللہ ایک بار پھر حکومت بنائے گی،ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹر سائیکل پر بیٹھانے کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ…

8 mins ago

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

23 mins ago

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی…

38 mins ago

کراچی، آج دسویں جماعت کے 2 شفٹوں میں 5 پرچے لیے جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا…

46 mins ago

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

49 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago