ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ، حامیوں کو احتجاج کی کال دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21مارچ منگل کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنےحامیوں کو احتجاج کی کال دیدی ہے۔ نیویارک کاؤنٹی کے مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے خلاف توشہ خانے سے تحائف غائب کرنے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

ٹرمپ کے دورِ کے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف ر یکارڈ کا حصہ نہیں۔روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بغیر جرم ثابت کیے ریپبلکن امیدوار اور امریکا کے سابق صدر کو آئندہ ہفتے منگل کو گرفتار کیا جائیگا۔ انھوں نے پارٹی کے حامیوں اور اپنے فالوورز سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے اگر ٹرمپ کو مین ہٹن ڈی اے نے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کیا توسابق صدر 2024میں دوبارہ واضح اکثریت سے صدر منتخب ہوجائینگے ۔ ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم پر تفتیش کاروں پر اپنے تبصرے کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ’پری کہانی‘ کی پیروی کر رہے ہیں جسے ختم کر دیا گیا ہے۔مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر اسٹار سٹارمی ڈینیئلز کو 2016 کے انتخابات سے قبل ایک دہائی پرانے جنسی معاملات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے اور اس تحقیقات کو سیاسی انتقام کہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین بریگ کے دفتر نے رواں سال کے آغاز میں ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کرنے والی گرینڈ جیوری کو شواہد پیش کیے تھے۔گرینڈ جیوری ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ذاتی وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے مشہور میگزین ’پلے بوائۓ‘ کی ماڈل سٹارمی ڈینیئل کو انتخابی مہم 2016 میں ادا کی گئی ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم کی تحقیقات کر رہی ہے۔سٹارمی ڈینیئل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رومانوی تعلق کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم سابق صدر اس کی تردید کر چکے ہیں۔

Recent Posts

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

8 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

14 mins ago

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔ پیپلز پارٹی…

23 mins ago

جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں…

29 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

52 mins ago