رواں سال ملک بھر میں 1 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں 1 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کریں گے،طلبہ کو زیر تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تو ایک لاکھ نہیں لاکھوں لیپ ٹاپ دینا ہوں گے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی اسکول پاکستان اپیلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے،اساتذہ کی ٹریننگ کا معیار وہ نہیں ہے جیسا ہونا چاہیے .


وزیر تعلیم کو صوبوں کیساتھ مل کر ٹیچر ٹریننگ کا مربوط نظام بنانا چاہئے جبکہ ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کیساتھ ملکر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے . انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طلبہ کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں .
بلو چستان میں دانش اسکولز کا پروگرام لائیں گے تاکہ بچوں کو تعلیم میسر آ سکے،دانش اسکول سے غریب طلبا کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے،یتیم بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا ہمارا فرض ہے .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر جدید تعلیم کا فروغ مقصد حیات ہونا چاہیے . یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے فوج اور اس کے سربراہ کیخلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے،بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں . عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں،وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں