افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے محمد یوسف نے قومی ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کر لی ، وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا سکواڈ آج سہ پہر شارجہ کیلئے روانہ ہو گا تاہم بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نجی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کی ہے ، شارجہ میں سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 مارچ کو شیڈول ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی کپتانی نائب کپتان شاداب کے سپر دکی گئی ہے ، جبکہ سکواڈ میں عبداللہ شفیق، اعظم خان، مہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم ، محمد حارث ،محمد نواز، وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سیم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر ، زمان خان، ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں ۔

سلیکٹرز نے بابر اعظم کے ساتھ ساتھ فخر زمان، حارث رو¿ف، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ورک لوڈ اور مستقبل کی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے آرام دیا، جبکہ آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو اس سیریز سے ڈراپ کیا ہے۔اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان کو شامل کیا گیا جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ایسی پرفارمنس دکھائی ہے کہ سلیکٹرز انہیں شامل کیے بغیر رہ نہ سکے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

8 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

20 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

26 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

2 hours ago