الحمدللہ، اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے’ ثانیہ مرزا مدینہ منورہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عبادت میں مصروف

ریاض (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے والدین، بہن اور بیٹے کے ہمراہ ان دنوں مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے عبادات کی قبولیت کی دعا کی ہے

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے احد کے مقام کا دورہ بھی کیا ہے۔ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کے ساتھ بیٹے اذہان کے علاوہ ان کے والد، والدہ، بہن، بہنوئی اور بھانجی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تینوں خواتین نے مقدس مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیاہ عبایا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان تصاویر کے کیپشن میں سابقہ ٹینس اسٹار نے لکھا ہے کہ الحمدللہ، اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جن میں وہ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں اور عبایا کے لئے سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں، جبکہ اگلی انسٹا اسٹوری کے مطابق وہ کوہ احد کے مقام پر موجود ہیں جہاں متعدد کبوتروں کو زمین پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ان کی آخری انسٹا اسٹوری میں ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ثانیہ مرزا کی تصویر بنی ہوئی ہے اور عمرہ مبارک لکھا ہوا ہے۔ یہ کیک ثانیہ مرزا کو اس ہوٹل کی جانب سے تحفے میں دیا گیا جہاں وہ رہائش پذیر تھیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی ہوٹل اور ٹریول اینڈ ٹوئیر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

1 hour ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago