مکہ مکرمہ، رمضان المبارک میں مسجد حرام تک آمد و رفت کے لیے 5 ذرائع کا انتظام

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کی مسجد حرام تک نقل و حمل کے پانچ مختلف ذرائع کے انتظام کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مزید بتایا

کہ ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہم مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کے بیت اللہ شریف کی مسجد کے دورہ کو پوری حفاظت اور آسانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے پیدل چلنے والوں کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ مرکزی علاقے میں مسجد حرام کے اطرف سڑکوں پر رمضان المبارک میں نماز کے اوقات میں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔بہتر سروس کو یقینی بنانے کے لیے 28 پوائٹس پر ڈیپارٹمنٹ کے افراد موجود ہیں تاکہ لوگوں کو مناسب سڑکوں پر جانے کی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ لوگوں کو مسجد حرام تک جانے کے لیے پانچ آپشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں ہیں، یہ سب سے تیز ترین اور آسان ترین راستہ ہے۔ مسجد حرام کے اطراف کے مرکزی علاقے تک پہنچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔مسجد کے قریب تک پہنچنے کے لیے ایک ذریعہ ٹیکسیاں یا نجی کاریں ہیں جو پارکنگ یا قریب ترین مناسب جگہ تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ مسجد حرام کے اطراف کے محلوں میں مقیم افراد کے لیے سب سے بہتر طریقہ مسجد تک پیدل جانا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

6 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

12 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

18 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

23 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

33 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

38 mins ago