راشد خان نے پاکستان کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیدی

شارجہ (قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں۔شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی۔راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے۔

Recent Posts

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات…

6 mins ago

یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک…

21 mins ago

سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد…

24 mins ago

صاحبہ نے لڑکیوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ…

25 mins ago

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

35 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

41 mins ago