انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدری ،حماد اظہراورفرخ حبیب پر بجلیاں گرادیں


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ﺅں حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاو گھیراوکرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔عدالت نے اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور امتیاز علی کی ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کی تھی۔.پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت سمیت 12 دفعات شامل ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

6 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

17 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

20 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

27 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

29 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

57 mins ago