سنیتا مارشل نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ سنیتا مارشل نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سنیتا مارشل ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، ان کے حالیہ ڈراموں خدا اور محبت 3 ، پنجرا اور اولاد کو ناظرین نے بہت سراہا جبکہ میرا سائیں میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔حال ہی میں سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں کس قسم کے کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ انہیں کسی بھی پروفیشنل ایتھلیٹ کا کردار ادا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں ایک لیڈی پولیس آفیسر کا کردار کرنا چاہوں گی اور یہی وہ کردار ہے جو میں واقعی ہی ادا کرنا چاہتی ہوں ۔مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں بہت پسند کئے جاتے ہیں اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا پاکستان میں نئے اداکاروں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

2 hours ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

2 hours ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

2 hours ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

3 hours ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

3 hours ago