منظور وسان کی اس سال بڑے فیصلوں اور تبدیلیوں کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں اور بڑی تبدیلیاں بھی ہوں گی۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، نگراں سیٹ اپ یا کچھ وقت کےلیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہےکہ الیکشن ہوں، حالات بتا رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، ہوسکتا ہے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اگر حکومت کے پاس فنڈز بھی نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنےکی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، رواں سال مختلف سیاسی پارٹیوں میں دھڑے بندیاں ہونا شروع ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف ایکشن لے رہی ہے، ن لیگ بھی ہے مگر پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔

Recent Posts

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

1 min ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

13 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

17 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

23 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

28 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

37 mins ago