نوازشریف نے پاکستانی واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے میرا دل پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے ، ملک پر چار سال عمران نیازی کو مسلط نہ کیا جاتا تو اس کے کئی برس تک رہنے والے برے آثار پیدا نہ ہوتے ، نیازی حکومت نے ابتری کے جو حالات پیدا کئے انہیں ختم کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم ملک کو

دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، اٹک میرا دوسرا گھر ہے جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ وہ لندن میں اپنی رہائشگاہ پر اٹک کی سرکردہ شخصیت و سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کے ہونہار فرزند ملک آذان اعوان کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے خصوصی ملاقات کی ، اس موقع پر حسین نواز بھی موجود تھے، ملاقات میں میاں نواز شریف سے ملک آذان اعوان کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اٹک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے میاں نواز شریف کواپنے والد بزرگوار ملک طاہر اعوان کا اٹک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا، میاں نواز شریف نے ضلع اٹک کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنمائوں بالخصوص اپنے ساتھی سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے فرزند سابق ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور شاویز خان کا بطور خاص حال احوال دریافت کیا۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم میں حصہ لیں گے ، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ میرٹ پر صرف نظریاتی لوگوں کو دیئے جائیں گے جو شروع سے اب تک پارٹی کے ساتھ رہے ہیں ، مضبوط سوشل میڈیا فورم رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

17 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago