پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون برطانوی قونصل جنرل تعینات

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا۔

فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب کسی بھی مسلمان خاتون کو برطانیہ کی جانب سے سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلومات نہیں ہیں۔فوزیہ یونس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہوتی ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ کسی کو اپنی طاقت کم نہ کرنے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔فوزیہ یونس اس وقت پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

Recent Posts

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

5 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

10 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

19 mins ago

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

4 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

4 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

4 hours ago