عمران خان کے بعد پریانکا گاندھی نے بھی میر جعفر کے الفاظ کہنا شروع کر دیے


گجرات (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بعد بھارت میں بھی اپوزیشن جماعت کی ایک رہنما نے اپنی تقریر میں میر جعفر لفظ استعمال کیا۔بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بہن پریانکا گاندھی نے راہول گاندھی کو شہید کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر روز ان کی توہین کرتی ہے یہاں تک کہ ان کے خاندان کو بھی نہیں بخشا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ میرے بھائی کو غدار اور میر جعفر کہتے ہیں، آپ اس کی ماں کی توہین کرتے ہیں، آپ کے وزیرِ اعلیٰ کہتے ہیں کہ راہول گاندھی کو نہیں معلوم کہ اس کی ماں کون ہے۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ آپ روز میرے خاندان کی توہین کرتے ہیں لیکن اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ 2 دن قبل لوک سبھا نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا تھا۔راہول گاندھی کو ہتکِ عزت کے کیس میں ریاست گجرات کے شہر سورت کی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنا کر ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

Recent Posts

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

3 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

26 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

38 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

1 hour ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

2 hours ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

2 hours ago