عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانے کی ہدایت

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) عمرہ زائرین کو مسجدالحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانیکی ہدایت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات کردی ہیں۔حرمین انتظامیہ کے مطابق اردو، انگریزی، ترک، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین بھی تعینات ہوں گی۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائر خواتین کی سہولت کے لیے آمدورفت کے لیے زائد راہداریاں بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کییگئے ہیں اور 22 دروازے مختص کییگئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم اور 7 کمپلیکس بھی مختص کردیے گئے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

6 mins ago

کراچی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…

15 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

18 mins ago

حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…

19 mins ago

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

30 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

48 mins ago