کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟سپریم کورٹ کا عمران خان کے وکیل سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاکہ کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، جسٹس امین الدین اورجسٹس جمال خان مندوخیل بھی بنچ کاحصہ ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟علی ظفر نے کہاکہ یکم مارچ کو عدالت نے انتخابی تاریخ سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں، عدالت نے کم سے کم وقت میں انتخابات کا اعلان کرانے کی ہدایت کی تھی، 6ماہ تک الیکشن ملتوی کرنے کا تو حکم نہیں تھا،صدر نے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کی تاریخ دی۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

5 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

6 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

6 hours ago