کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟سپریم کورٹ کا عمران خان کے وکیل سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاکہ کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، جسٹس امین الدین اورجسٹس جمال خان مندوخیل بھی بنچ کاحصہ ہیں . عدالت نے استفسار کیا کیا آپ سمجھتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ میں توسیع غلط ہے، وجوہات بتائی جائیں؟علی ظفر نے کہاکہ یکم مارچ کو عدالت نے انتخابی تاریخ سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں، عدالت نے کم سے کم وقت میں انتخابات کا اعلان کرانے کی ہدایت کی تھی، 6ماہ تک الیکشن ملتوی کرنے کا تو حکم نہیں تھا،صدر نے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کی تاریخ دی .

. .

متعلقہ خبریں