نہار منہ چائے پینا صحت کیلئے خطرناک ہے یا نہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق چائے پینے کے بے شمار فوائد ہیں جیسے قبل از وقت دماغی تنزلی سے تحفظ، مخصوص اقسام کے کینسر، فالج، امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے میں کمی وغیرہ۔

سیاہ چائے، سبز چائے سمیت متعدد اقسام میں چائے کو تیار کرکے پیا جاتا ہے۔
بغیر چینی کی چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو مختلف امراض کی روک تھام اور جسمانی خلیات کی مرمت میں مدد دیتے ہیں۔
بغیر دودھ کی چائے پینے کی عادت سے جلد کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آپ کو نہار منہ چائے پینے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

نہار منہ چائے پینا صحت کیلئے کتنا نقصاندہ ہے؟ جانئیے

نہار منہ چائے پینا صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہےکیونکہ اس سے تیزابیت سمیت متعدد مسائل جنم لیتے ہیں۔

نہار منہ چائے پینا پیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دینا ہے، چاہے وہ سبز چائے ہی کیوں نہ ہوصحت کے لیے مضر ہے۔

نہار منہ چائے پینے کے نقصانات

تیزابیت میں اضافہ

نہار منہ چائےپینا چاہے وہ سبز چائے (گرین ٹی) ہی کیوں نہ ہوصحت کے لیے خطرناک ہے۔ ناشتے میں پہلےچائے پی جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت بڑھتی ہے جو سینے میں جلن بدہضمی اور ڈکار آنے کی وجوہات بنتی ہے۔

جن لوگوں کو صبح سویرے چائے پینے کی عادت ہے انہیں چاہیے کہ وہ پہلے ٹھوس غذائیں کھایا کریں اور پھر چائے پئیں ۔

چائے کو خالی پیٹ پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد ہمارے جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس دوران جسم کو پانی مہیا نہیں ہوپاتا چنانچہ اپنے دن کی شروعات پانی کے ساتھ ہی کرنے کی عادت بنائیں۔

دانتوں کی خرابی

نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکڑیا‘کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔اس لیے چائے کو ناشتے کے بعد ہی اپنی غذا میں شامل کرنا بہتر فیصلہ ہوگا۔

چکر اور متلی آنا

چائے میں موجود ’کیفین ‘کو نہار منہ اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو اس کے مضر اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں جن میں قے اور متلی آنا،چکر اور سر بھاری رہنا شامل ہیں۔

پیٹ پھولنا

چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی اہم وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔

چائے میں شامل دودھ بدہضمی پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ پھولنا، قبض اور بد ہضمی کی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔

چائے کو صبح سویرے پینے سے جتنا اجتناب کیا جائے اتنا مفید ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چائے کی جگہ اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی اور ناریل پانی سے کرنا انتہائی صحت بخش عمل ہے۔

Recent Posts

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

2 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

20 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

29 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

36 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

49 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

1 hour ago