حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومتی اتحاد نے انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔ حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کیس کے حوالے سے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی دن بتا دیا تھا کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 218(3) کے تحت اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں۔
علاوہ ازیں نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات سے متعلق کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

Recent Posts

سرفروش میں لیڈ رول عامر خان سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم سرفروش کو ریلیز ہوئے آج (30 اپریل) 25 سال مکمل ہوگئے،…

3 mins ago

سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا…

15 mins ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر اپنے ہی مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے ہی مال…

33 mins ago

دورہ انگلینڈ کیلئے خواتین کرکٹ کے سکواڈ کا اعلان، ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی

لاہور(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے دورے کے لئے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا…

37 mins ago

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث اور عثمان کی واپسی کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا…

43 mins ago

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 ہزارایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ…

47 mins ago