الیکشن سے بھاگنے والا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا’شیخ رشید


لاہور (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 90دن میں انتخابات آئین کا اٹل فیصلہ ہے، جو بھی اس سے بھاگے گا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

50فیصد مہنگائی اور 83فیصد پاکستانیوں کی بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے، پہلے حکومت اور اپوزیشن میں تصادم تھا اب حکومت پارلیمنٹ کو عدلیہ کے ساتھ تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہے، سارا ملک تقسیم اور تفریق ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک انارکی اور خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، مسئلہ پیسے اور سکیورٹی کا نہیں نیت کا ہے کیونکہ حکومت سے لوگوں کی نفرت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ حکومت عوام میں جانے کیلئے تیار نہیں ہے، آٹے کی جگہ موت اور بورا بانٹا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تابع ہے اور آئین کا کوئی لاڈلہ نہیں، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، (ن)لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، جو عدالت کی حکم عدولی کرے گا وہ بغاوت کو دعوت دے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

4 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

9 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

25 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

41 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

48 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

1 hour ago