سپریم کورٹ بینچ کے ٹوٹنے پر (ن)لیگ کا موقف سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع اور (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے کا مطلب ہے سب ٹھیک نہیں چل رہا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے الیکشن تاخیر کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی حفاظت کی خاطر متحد نظر آنا چاہئے۔ ایک جج کے دستبردار ہونے سے نیا بینچ بنے گا۔سپریم کورٹ خود کو سیاست کی دلدل سے محفوظ رکھے۔سیاست کو سیاست دانوں تک محدود رہنے دیا جائے ، کوئی اس میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان میں انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے، ججز ادارے کی عزت کی حفاظت کریں۔ عدلیہ اپنے کنڈکٹ اور فیصلوں سے پہنچانی جاتی ہے، عدالت عظمی وہاں کھڑی ہے جہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہو گا۔شدید اختلاف رائے ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ انصاف کے پلڑے برابر ہوں تو تاریخ یاد رکھے گی۔

Recent Posts

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)…

2 mins ago

’’اگر میرا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی ‘‘

لاہور (قدرت روزنامہ ) اداکارہ و میزبان متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر…

17 mins ago

خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

خیبر(قدرت روزنامہ) پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک…

19 mins ago

بلوچستان: معلومات تک رسائی کاقانون استعمال کرنے والے بلیک میلر؟

مطیع اللہ مطیع بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے قانون کی منظوری کو 3سال سے…

21 mins ago

’’پاکستان کی ٹیم بھارت میں کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ۔۔‘‘ حکومت نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے…

27 mins ago

وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کھاد کمپنی کی جانب…

28 mins ago