ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے۔ نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔ اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لیے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی۔ بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

کراچی (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش…

1 min ago

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی…

7 mins ago

سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے…

15 mins ago

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بجلی کا یونٹ کتنا مہنگا کیا جائے گا؟ ایسی تجویز آ گئی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ )سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم…

24 mins ago

کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل…

28 mins ago

امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی حکومت کے ماتحت ایک ادارے نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا…

39 mins ago