سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کا بیان سامنے آگیا۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، پی ٹی سی ایل کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیر بہترین کام کررہا ہے۔رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Recent Posts

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

33 mins ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

36 mins ago

اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست…

53 mins ago

ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا…

1 hour ago

شیر افضل مروت کے بعد 2 مزید سینیئر رہنما پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے الگ ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی…

1 hour ago

کراچی میں روٹی اور نان کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام…

1 hour ago