کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل کرلیا، ملزم نے ادھار نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔ 25 اپریل کی صبح نارتھ ناظم آباد کےعلاقے دیر کالونی میں 60 سالہ دکان دار غلام محمد کے قتل کا معما حل کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا نہیں، بلکہ اُدھار نہ دینے پر پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم واردات کے مقدمے میں نامزد تھا، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غلام محمد کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا۔ جمعرات کی صبح بھی وہ ادھار لینے دکان پر آیا تو مقتول نے دینے سے انکار کردیا۔ ، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ور ملزم نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد ابتدائی طور پر مقتول کے اہل خانہ نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

45 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

47 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

51 mins ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

3 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

3 hours ago