پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار لیکن دراصل حکومت نے ڈویلپمنٹ لیوی میں کتنا اضافہ کیا؟ پتہ چل گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر تک ہوگئی۔یادرہےکہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔