عید الفطر کی نمازملک کی تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی،سعودی حکام


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کہاہے کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی . سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی، انہوں نے تحریری طور پر تاکید کی ہے کہ مملکت بھر میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے، اس سلسلے میں ام القریٰ کیلنڈر کی پابندی کی جائے .


آل الشیخ نے وزارت کے تمام شعبوں کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کر لیں،عید گاہوں میں اصلاح و مرمت اور صفائی کا کام پہلے ہی نمٹا لیا جائے تاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی آرام کے ساتھ عید کی نمازادا کر سکیں .

. .

متعلقہ خبریں