لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گی . پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن سے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گی .
ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیاگیا ہے . وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی جائے گی .
. .