شگفتہ اعجاز نے ان کے نام جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والوں کو تنبیہ کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ان کے نام سے جالی پیغامات شیئر کرنے والوں کو ایسا کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔
انہوں نے مریم نواز کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر پوسٹ نہ کریں اور اس جعلی اکاؤنٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ( ن ) لیگی رہنما مریم نواز پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر سمیت کئی شوبز فنکاروں نے ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرچکے ہیں۔