محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا . پنجاب کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محمد خان بھٹی کو

کو کیمپ جیل لاہور سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا .

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوگئی . قبل ازیں سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی . ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی . ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بلاجواز مقدمات میں ملوث کیا گیا . منی لانڈرنگ کا اسی نوعیت کا ایک مقدمہ ہائیکورٹ خارج کر چکی ہے، ایف آئی اے کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،استدعا کی کہ منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا کیا جائے . عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں