‘آپ لوگوں کو میری شادی کی فکر کیوں ہے؟’، نیلم منیر صحافی پر برس پڑیں


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر شادی کے سوال پر صحافی پر برس پڑیں اور دوٹوک جواب دے دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ نیلم منیر کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی ایوارڈ شو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں صحافی نے اداکارہ سے سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نیلم منیر صحافی پر برس پڑیں اور کہا کہ “آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کرو ایسے سوالات ابھی”۔
واضح رہے کہ 31 سالہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق متعدد بار افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں مگر وہ ہر بار ان افواہوں کی تردید کر دیتی ہیں۔انہوں نے ایک بارانٹریوو کے دوران شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی اور میں شادی سادگی سے کروں گی”۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

13 mins ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

19 mins ago

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ اربوں روپے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب سے…

22 mins ago

جماعت اسلامی نے اتحادی حکومت کی سیاست کو ناکام قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان…

36 mins ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 306 ارب سے زائد کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ منظوری کے لیے پیش…

42 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی…

3 hours ago