سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ بیت اللہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری کے تیار کردہ غلاف کعبہ کو معمول کے مطابق ہر سال نو ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ نیا غلاف یکم ذی الحجہ کو بیت اللہ شریف کے کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے اس سال بھی گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نیا غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر

صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ غلاف کعبہ حوالے کرنے کی رسم مسجد الحرام مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے سعودی قیادت کی گہری عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی مملکت کے عہد سے لے کر اب تک خانہ کعبہ کی خصوصی خدمت کی جارہی ہے غلاف کعبہ اتوار 18 جولائی کی رات کو تبدیل کیا جائے گا۔

Recent Posts

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

6 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

14 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

22 mins ago

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

27 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

44 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

45 mins ago