آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فحاشی اور عریانی بند ہونی چاہیے، سلمان خان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان او ٹی ٹی پر سنسرشپ کی حمایت میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری اور فیملی انٹرٹینمنٹ مواد صحت مند ثابت ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اپنے ایک بیان میں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر سنسر شپ کی حمایت میں بات کرتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پر ’فحاشی، عریانی اور گالم گلوچ‘ کو روکنے کی ضرورت ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ ’میں واقعی سوچتا ہوں کہ او ٹی ٹی میڈیم پر سنسر شپ ہونی چاہیے۔ فحاشی، عریانی، گالی گلوچ کو روکنا چاہیے۔سلمان نے اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب 15-16 سال کا بچے بھی پڑھنے کے بہانے یہ سب فون پر دیکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کو اچھا لگے گا آپکی چھوٹی سی بیٹی یہ سب دیکھے؟ کیا آپ اسے پسند کریں گے کہ آپ کی جوان بیٹی پراجیکٹ کا بہانہ بنا کر اس ڈیوائس کو استعمال کرے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Indian Express Entertainment (@ieentertainment)


سلمان خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ او ٹی ٹی پر مواد کو لازمی چیک کیا جانا چاہیے، جتنا صاف مواد ہوگا، یہ بہتر ہوگا اور ناظرین کی تعداد بھی زیادہ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے سب کچھ کر لیا، سب دکھا دیا پیار کرنا، بوسہ دینا، سب ایکسپوز کر لیا اور اب آپ اپنی بلڈنگ میں گھس رہے ہیں اور آپ کا چوکیدار بھی آپ کا یہ کام دیکھ رہا ہے میں یہ صحیح نہیں سمجھتا۔
بالی ووڈ کے ٹائیگر نے کہا کہ ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ہندوستان میں رہتے ہیں تھوڑا بہت ٹھیک ہے مگر گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پر نامناسب مواد بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اب تھوڑا کنٹرول میں آیا ہے اب لوگوں نے بہت اچھے اور مہذب مواد پر کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ایک مرتبہ پھر پڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔