عائزہ نے نامور بالی ووڈ ہدایتکاروں کی فلم آفر کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں بھی مو جود ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے شوہر اور نامور اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شر کت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔

شو کے میزبان اور نامور اداکار احسن خان نے بتایاکہ میں بھارت میں تھا تو بالی ووڈ کے ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں۔

احسن خان نے کہا کہ جب میں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا کہ عائزہ شادی شدہ ہے اور ان کے بچے بھی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ پھر تو یہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر یہاں فلم کرنے نہیں آسکیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عائزہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟

عائزہ خان نے جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور انہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اداکارہ نے کہا کہ امتیاز علی کی فلم کی اسکرپٹ بالکل ویسی ہی تھی جیسی میں چاہتی ہوں اور انہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ پہلے دانش کو یہ اسکرپٹ دکھا دیں اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو مجھے بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے دانش سے فلم کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، تم نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ درست فیصلے کیے ہیں لہٰذا یہ فیصلہ بھی تمہارا ہی ہے۔

عائزہ خان نے کہا کہ میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے اسکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہوں یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


واضح رہےکہ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انڈسٹری کی نامور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام حورین تیمور اور ریان تیمور ہیں۔