سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اہل خانہ نے میڈیا کو ذاتی زندگی میں مداخلت سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے میڈیا سمیت تمام افراد کو ذاتی زندگی میں مداخلت نا کرنے کی اپیل کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کی فیملی کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں بتایا ہے کہ سدھارتھ اپنی زندگی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بہت محتاط رہتے تھے ۔

پیغام میں اہل خانہ کی جانب سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے گفت و شنید کرنے سے گریز کیا جائے جیسا سدھارتھ اپنی زندگی میں اس بات خیال رکھتے تھے۔

اہل خانہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ سدھارتھ کی زندگی میں ان کا ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سدھارتھ کا ہر وقت ساتھ دیا تھا۔

خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا کی موت اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد آج ان کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ان کے مداح و دیگر ورچوئلی شرکت کر سکتے ہیں۔