پی ڈی ایم سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل کر ملکی سالمیت داؤ پر نہ لگائے: پرویز الہٰی


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیاسی رہنماؤں فاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا تو PDMوالے احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے، اب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں، شہباز شریف نے چیف جسٹس کیخلاف بولنے کیلئے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی شکلیں دیکھنے والی ہوتی ہیں، پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے مسلم لیگ (ن) کے پیٹ میں تکلیف کیوں اُٹھ رہی ہے، نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا ہے، سیاسی کردار اپنے فائدے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ذاتی سیاست کیلئے قوم کو قربان کیا جا رہا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ PDM سیاست کو ذاتی دشمنی کا رنگ نہ دے، ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائے، صدر عارف علوی کا بل پر دستخط سے انکار ملکی آئین کے مطابق ہے آئین سے انکار نہیں، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کا بیان کہ 90 روز میں انتخابات نہیں ہو سکتے کھلم کھلا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

43 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

1 hour ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

1 hour ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago