شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں، آصف زرداری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں مگر پہلے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے وزیراعظم کے پاس آنا ہوگا۔
قومی اسمبلی میں قومی آئینی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہیے، ڈائیلاگ کی اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے میں شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں لیکن اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہوگا کیونکہ وہ وزیر اعظم ہیں اور مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم پاکستان کو بچاتے آئے ہیں اب بھی بچائیں گے، اگلی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں ثابت ملک دے کر جاؤں گا، چیف جسٹس تمہیں کون حق دیتا ہے؟ میں گزشتہ 35 سال کی سیاسی تاریخ کا گواہ ہوں، مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی ہم اور اس کو بچانا بھی ہمارا فرض ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، آئین کو کچھ نہیں ہوگا ہم کسی کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں ںے کہا کہ جمہوریت پسندوں کے لیے سازش ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے، ہم تو بلوچستان بھی جائیں گے اور کے پی کے بھی جائیں گے، جب تک دم میں دم ہے جمہوریت کو چلائیں گے، پاکستان اٹھے گا ہم اسے اٹھائیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

5 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

5 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

5 hours ago