پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کی معاونت میں اشتراک سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کے کامیاب آپریشنز اور خطےکے استحکام کی پاکستان کی کوششوں پر خاص طور پر سراہا جبکہ اطالوی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطالوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

9 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

27 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

32 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

55 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 hour ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

2 hours ago