قانون سازی کا حق ہم کسی اور کو نہیں دیں گے، اعظم نذیر تارڑ


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون سازی کا حق ہم کسی اور کو نہیں دیں گے .
پنجاب بار کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پنجاب بار کونسل نے وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے .

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل پر قانون سازی بار کا دیرینہ مطالبہ تھا، وکلا کا ساتھ دینے پرشکریہ ادا کرتا ہوں .
وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاست خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے، ریویو بارے بھی کل پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں