اداکاری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، طوبیٰ انور


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا اداکاری کے شعبے میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔طوبیٰ انور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ جب اُنہوں نے اسکرین کے پیچھے مگر میڈیا کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اُنہیں اُس وقت سے ہی ماڈلنگ، روڈ شو کی میزبانی اور ادکاری کی پیشکش آنے لگ گئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)


طوبیٰ انور نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ابتدائی طور پر وہ اسکرین کے پیچھے کیمرہ ٹیم کا حصہ تھیں اور ان کا اداکاری میں آنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا۔طوبیٰ انور نے بتایا کہ اُن کے آس پاس کے افراد کا کہنا تھا کہ میرا چہرہ اچھا ہے مجھے اسکرین پر آنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ منصوبے اللّٰہ نے آپ کے لیے بنائے ہوتے ہیں، جو آپ سوچتے بھی نہیں ہیں وہ ہو جاتا ہے۔طوبیٰ انور نے کہا کہ پھر انہوں نے ایک بار اپنی ایک دوست کی تجویز پر آڈیشن دیا اور ڈرامے میں کردار کے لیے سلیکٹ ہو گئیں اور اس طرح وہ نا چاہتے ہوئے بھی اداکاری کے شعبے میں آ گئیں۔